ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشورکے ایک ہوٹل میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ ۔ 2 گرفتار

بھٹکل : مرڈیشورکے ایک ہوٹل میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ ۔ 2 گرفتار

Tue, 29 Mar 2022 12:01:36    S.O. News Service

بھٹکل 29؍ مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے  مرڈیشور میں واقع  ایک  ہوٹل پر  جسم فروشی کا اڈہ چلائے جانے کی اطلاع پر بھٹکل  پولس نے چھاپہ مارتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ مرڈیشور کی ایک لاڈج کو لیز پر لینے کے بعد اس میں جسم فروشی کا اڈہ چلائے جانے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر مہابلیشور نائک کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا اور دو افراد کے خلاف کیس درج کرلیا جبکہ  جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث  خاتون کو رہا کرکے کاروار ریمانڈ ہوم میں بھیج دیا  ۔

پولیس  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ملزمین کے نام مدھو کمار ہمپئین منے اور کیشو نائک بتائے گئے ہیں ۔ جبکہ اس دھندے میں کام آنے والی 30-35 سالہ خاتون سرسی کی رہنے والی ہے ۔ مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرمانند کونّور نے کیس داخل کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔


Share: